ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارتی کی 10 کروڑ رواپسی کی درخواست مسترد،سپریم کورٹ بولی20 کروڑ کر دیں گے سیکورٹی رقم

کارتی کی 10 کروڑ رواپسی کی درخواست مسترد،سپریم کورٹ بولی20 کروڑ کر دیں گے سیکورٹی رقم

Thu, 30 May 2019 11:38:31    S.O. News Service

نئی دہلی،30/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کے ایم پی بیٹے کارتی چدمبرم کو سپریم کورٹ کی طرف سے دھچکا لگا ہے۔کارتی چدمبرم کی 10 کروڑ روپے رجسٹری سے واپس دلانے کی درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا کہ کارتی اپنے پارلیمانی حلقہ کی طرف توجہ دیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر وہ پرانے معاملے میں دس کروڑ واپسی کرنا چاہتے ہیں تو عدالت رقوم کی واپسی کر دے گی، لیکن مئی جون میں بیرون ملک جانے کے لئے 10 کروڑ کی سیکوریٹی رقم کو بڑھا کر 20 کروڑ کر دے گا۔کارتی کے خلاف آئی این ایکس میڈیا اور ایئر سیل میکسس معاملات میں جانچ چل رہی ہے۔اس سال 30 جنوری کو کارتی چدمبرم نے بیرون ملک سفر کرنے کی کورٹ سے اجازت مانگی تھی۔اس پر عدالت نے سیکریٹری جنرل کے یہاں 10 کروڑ روپے جمع کرانے کے بعد بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔اس دوران چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا تھا کہ آپ کو جہاں جانا چاہیں، جا سکتے ہیں، لیکن قانون سے نہ کھیلیں۔کارتی تفتیش میں تعاون کریں ورنہ ہمیں سختی کرنی ہوگی۔گزشتہ دنوں کارتی نے ایک بار پھر بیرون ملک سفر کی اجازت مانگی،وہ امریکہ، جرمنی اور سپین جانا چاہتے ہیں۔سپریم کورٹ نے سیکریٹری جنرل کے پاس ضمانت کے طور پر ایک بار پھر 10 کروڑ روپے جمع کرنے کے لئے کہا،اس کے بعد کارتی کو مئی جون میں سفر کی اجازت ملے گی۔سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد کارتی کے وکیل وی وشوناتھن نے کہاہے کہ آخری بار جمع کرائے گئے 10 کروڑ روپے کی رقم اب بھی رجسٹری کے پاس ہی ہے۔اس پر بنچ نے کہا تھا کہ ہمیں نہیں لگتاہے کہ آپ کودوبارہ 10 کروڑ روپے جمع کرانے میں کسی قسم کی پریشانی ہو گی۔اس معاملے میں دوبارہ اپیل کی گئی۔کورٹ نے معاملے کومسترد کر دیا۔
 


Share: